میپکو ٹیموں کے چھاپے‘ شادن لُنڈ کی بستی منجوتا اور آصف کھوسہ میں بجلی چوری کرتے 6افراد گرفتار

میپکو ٹیموں کے چھاپے‘ شادن لُنڈ کی بستی منجوتا اور آصف کھوسہ میں بجلی چوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) شادن لْنڈسب ڈویڑن ڈی جی خان کی ٹیم نے دو بستیوں میں آپریشن(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کرکے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی۔ پولیس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 6بجلی چور موقع سے گرفتارکر لئے گئے۔ نادہندہ ہونے پر ٹرانسفارمر سمیت دیگر تنصیبات اْتارلی گئیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدیں۔ ایس ڈی او میپکو شادن لْنڈسب ڈویڑن عمر احمد کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ بستی منجوتا میں آپریشن کیا اور ڈائریکٹ تاروں سے پانی میں چلنے والی6 موٹریں،5میٹرز اور 9ڈائریکٹ کنڈیاں اْتارلیں۔ بلوں کی عدم ادائیگی اور بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرنے پر بستی منجوتا کا 50KVAکا ٹرانسفارمراور بجلی تنصیبات بھی اتارلی گئیں۔5بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کروایاگیا۔بستی آصف کھوسہ میں چھاپہ مارکر ایک فش فارم پر ڈائریکٹ تاروں سے پانی میں چلنے والی موٹر کے ذریعے ہونے والی بجلی چوری پکڑلی گئی اور بجلی چور کو موقع پر گرفتار کروایاگیا۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانہ صدر تونسہ میں درخواستیں دیدی گئیں۔