شہری کو زخمی اور قتل کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہری کو زخمی اور قتل کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی اور قتل کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم محمد اکرم کے خلاف شہری زاہد اقبال نے 20 ستمبر 2016 کو مقدمہ درج کرایا تھا کہ ملزم ایک روز ان کے بھامے پر آ گیا جہاں اس کا بھائی شاہد اقبال بھی سویا ہوا تھا ملزم نے اس دوران بھائی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کی کوشش کی اسی دوران ہاتھا پائی ہوئی اور ملزم نے فائر کیا جو متاثرہ کی ٹانگ میں لگا اور مزید فائر کرتا ہوا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم نے فائر کیے جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا تھا تھا اس لیے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جس سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر