کرونا وائرس،چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1300سے تجاوز، 3400سے زائد مریض صحت یاب

        کرونا وائرس،چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1300سے تجاوز، 3400سے زائد مریض صحت ...

  



بیجنگ/ووہان(شِنہوا) چین کے صوبہ ہوبے میں نوول کرونا وائرس کے 14ہزار 8سو 40نئے مصدقہ کیسز اور 242نئی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ہوبے کے صوبائی ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ نئے کیسز میں 13 ہزار 3 سو 32ایسے مریض بھی شامل ہیں جن میں وائرس کی موجودگی کی طبی تشخیص ہوئی اور ان کا شمار وائرس کے مصدقہ کیسز میں کیا گیا ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے شدید متاثرہ صوبہ ہوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 48ہزار 206ہو گئی ہے جبکہ صوبہ میں 1310اموات ہوچکی ہیں۔جن کیسز کی طبی تشخیص ہوئی وہ اعدادوشمار کے حوالے سے صرف ہوبے تک محدود ہیں۔قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبہ میں بدھ تک 3ہزار 4سو 41مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔ہسپتالوں میں داخل 33 ہزار 6 سو 93 مریضوں میں سے 5 ہزار 6 سو 47 کی حالت خراب جبکہ 1437مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔علاوہ ازیں پیپلز لیبریشن آرمی)پی ایل اے(فضائیہ نے گزشتہ روز 11ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے طبی عملہ اور ادویات وائرس سے متاثرہ ووہان شہر پہنچادیں۔فضائیہ کے y-20 طیاروں سے لیس ڈویژن کے کمانڈر تو با لِن نے کہا ہے کہ کررونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک فضائیہ نے وائرس سے متاثرہ علاقوں کو طبی عملے اور طبی اشیا بڑی تعداد میں پہنچائی ہیں۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ اول