اردوان امہ کی حمیت، غیرت و جرات کی علامت، پاکستان آمد پر خوش آمدید: شہباز شریف

اردوان امہ کی حمیت، غیرت و جرات کی علامت، پاکستان آمد پر خوش آمدید: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوا ن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔نواز شریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔ نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدر کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر اردوان امت مسلمہ کی حمیت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں۔پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی عوام خاص طور پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے۔پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔ دریں اثناء شہباز شر یف نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت کیلئے قوم سے دعا ؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا سید علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان ہیں،ان کی شدید علالت پوری قوم کیلئے باعث پریشانی و فکر ہے۔سید علی گیلانی مرد درویش اور مرد آہن ہیں، ہم انہیں اپنے سر کا تاج سمجھتے ہیں۔حکو مت پاکستان سید علی گیلانی کے بیرون ملک علاج کیلئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے۔پوری قوم سے سید علی گیلانی کی صحت کاملہ کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔اللہ کریم سید علی گیلانی کو مکمل صحت عطا فرمائے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -