متحدہ عرب امارات سے باہمی تجارت کو آسان بنانے کیلئے تعاون کرینگے: عبد الحفیظ شیخ

      متحدہ عرب امارات سے باہمی تجارت کو آسان بنانے کیلئے تعاون کرینگے: عبد ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو آسان بنانے کیلئے وزارت خزانہ کے ذریعہ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزبی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران پاک متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاسوں کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حماد عبید ابراہیم سلیم الزبی نے مشیر خزانہ کو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے ایس ایم ای شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے تلا ش کے سلسلے میں متو قع دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفیر نے دبئی ایکسپو 2020 ء کے بارے میں بھی مشیر کو بتایا۔ انہوں نے د وطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک یو اے ای جے ایم سی اور دبئی ایکسپو 2020 ء پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے کاروباری رہنماؤں کیلئے باہمی رابطوں اور مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول