اردوان آج چوتھی بار پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترک صدر رجب طیب اردوگان(آج)جمعہ کو مجموعی طور پر چوتھی بار پاکستان کے مشترکہ پارلیمان سے خطاب کریں گے،رجب طیب اردگان بطوروزیراعظم2 اور بطورصدر ایک بار پہلے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں، ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ جمعرات کوترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان 14فروری کو مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا،رجب طیب اردگان کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر رجب طیب اردوگان دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔رجب طیب اردوگان نے بطور وزیر اعظم 26اکتوبر 2009اور 21مئی2012کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوگان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ اور 14فروری 2020کو دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوگان کا پاکستان کی پارلیمنت سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوگان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی ہے۔صدر رجب طیب اردوگان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیاتھا۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ اسلام، اخوت، مساوات، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کیلازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزاز ایران کے شہنشاہ محمد رضاپہلوی کو حاصل ہے،ایران کے شہنشاہ محمد رضا پہلوی نے 15مارچ 1950کو پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15جولائی 1962میں پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26جون 1963کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔سری لنکاکی وزیر اعظم محترمہ بندرا نائیکے نے 5ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیاہے۔فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24جون 1989کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔فرانس کے صدر فرانسس مترندنے 20فروری 1990کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔سپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ السلام مہدی کروبی نے 24فروری 1991کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7ستمبر 1992کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ اسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری نے 11اپریل 1994کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔چائنا کے وزیر اعظم جیانگ ڑیمن نے 2دسمبر 1996کو سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 8اکتوبر 1997کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے 19نومبر 2010کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ نے 13مئی 2013 کو سینٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے صدر ڑی جنگ پنگ نے 21اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26جنوی 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔
خطاب