منشیات کا استعمال،اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی سے5 طلبہ فارغ

        منشیات کا استعمال،اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی سے5 طلبہ فارغ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی نے منشیات استعمال کرنے پر 5 طلبہ کو نکال دیا جبکہ ایک سرکاری جامعہ میں 30 طلبہ کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک نجی یونیورسٹی نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 5 طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔دوسری جانب ایک سرکاری یونیورسٹی میں منشیات استعمال کرنے والے 30 طلبہ کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ دنوں جامعات کے طالب علموں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی تھی جس کے بعد یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

طلبہ فارغ

مزید : صفحہ اول