اہم مشن پر جا رہا ہوں کسی کو پتا نہ چلے کامیابی کی دعا کرنا، مفخر کا آخری میسج مل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاپتہ ہونیوالے ایس ایس پی مفخرعدیل کے حوالے سے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ مفخر عدیل لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے ا غواء ہونے کے کیس میں حالات بے قابو ہونے پر خود منظرعام سے غائب ہوئے، پولیس نے شامل تفتیش دوست کے فون سے آخری مسیج حاصل کرلیا۔واضح رہے ایس ایس پی مفخر عدیل پیر کی رات سے لاپتہ ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے اغواء ہونے کے کیس کی تفتیش میں تیزی لاتے ہوئے شہباز تتلہ کی آخری لوکیشن کے موقع پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی تو معلوم ہوا ایس ایس پی مفخرعدیل منظرعام سے خود غائب ہوئے۔ پولیس نے ایس ایس پی کے دو ست کو بھی شامل تفتیش کیا ہے جس سے مفخرعدیل کا آخری میسج سامنے آیا ہے جو ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کیاگیا۔ مسیج میں کہا گیا وہ اہم مشن پر جارہا ہے جو کسی کو بتا نہیں سکتا، اسکی کامیابی کی دعا کی جائے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مفخرعدیل خود منظرعام سے غائب ہوئے ہیں۔
آخری میسج