سیہون: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق

سیہون: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیہون میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 10 سالہ بچی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔یہ واقعہ سیہون کے گاؤں احمد خان لاشاری میں پیش آیا جہاں 10 سالہ راحماں لاشاری گھر سے باہرنکلی تو خون خوار کتوں نے اس پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔اپنی معصوم بچی کی لاش دیکھ کر ماں کو غشی کیدورے پڑنے لگے اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آوارہ خونخوار کتوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

بچی جاں بحق

مزید : صفحہ اول