مہنگائی اور بے روز گاری بھی گھریلو جھگڑوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے،وکلاء

مہنگائی اور بے روز گاری بھی گھریلو جھگڑوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے،وکلاء

  



لاہور(نامہ نگار)ماں باپ کے آپسی جھگڑوں کا خمیازہ بچوں کو بھگتنے کے حوالے سے نمائندہ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء مشفق احمدخان، میاں داؤداورمحمدمدثرچودھری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری بھی گھریلو جھگڑوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ تنہائی کے شکار ملاقاتوں کے لئے آنے والے بچے ذہنی مریض بننے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوپاتے ہیں اور اس طرح ان کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی انا،گھریلو ناچاقیاں اور ایک دوسرے کے خلاف دعوؤں سے اپنے کمسن بچوں کی زندگیاں تباہ نہ کریں،وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کریں تاکہ بچوں کا بہتر مستقبل بن سکے۔

وکلاء

مزید : صفحہ اول