مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید

  مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ دھرنا دینے آ ئے تو دھرلیے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی لندن پلان بنالیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو اسلامی دوستوں کے ذریعے قابو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل میں لڑائی جاری ہے۔معروف سیاست دان نے کہا کہ جس مافیا نے مہنگائی کی، اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دو سال کے دوران احتساب کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈان لیکس نہ ہوتا تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ نہ آ تا۔وزیر ریلوے نے تجویز پیش کی کہ اسمبلیوں کی مدت چار سال ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول