استعفیٰ واپس لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، خالدمقبول صدیقی

  استعفیٰ واپس لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، خالدمقبول صدیقی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے فی الحال استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل پر ٹھوس پیشرفت ہوئی توعوام کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے دیا گیا استعفیٰ واپس نہیں لیا۔

خالدمقبول صدیقی

مزید : صفحہ اول