خواجہ آصف کا اپنے خلاف آرٹیکل 6 کی انکوائری ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے میرا وزیر اعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں،میں کسی سازش یا کسی ڈیل کی خوشبو نہیں سونگھ رہا،نہیں چاہتا ذاتی رنجشیں پارٹی معاملات پر اثر انداز ہوں،ہو سکتا ہے فواد چوہدری اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں،میرے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت انکوائری ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا میں ایک سیاسی کارکن ہوں،مجھ پر غداری کا الزام لگتا ہے تومیرے لئے فخر کی بات ہے،میرے خلاف آئین کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،کابینہ کی ہدایت پر میرے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہو رہی ہے،میرے والد پر بھی 124 اے کا مقدمہ بنا تھا،وہ فاطمہ جناح ؒکی سپورٹ کر رہے تھے، سیاسی وفاداریاں بدلنے کی روایت ختم کرنی چاہئیں،سوداگروں پر سیاست کے دروازے بند نہ ہوئے تو یہ کسی کو بھی بیچ سکتے ہیں۔موجودہ حالات مستحکم نہیں ہیں،یہ حالات آگے چل نہیں سکتے،یہی حالات دو چار ماہ یا چھے مہینے مزید چلے تو میں سمجھتا ہوں وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
خواجہ آصف