دوست کے خرچے پر دورہ برطانوی وزیراعظم پھنس گئے

دوست کے خرچے پر دورہ برطانوی وزیراعظم پھنس گئے

  



لندن (این این آئی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوست کے خرچے پر سیاحتی دورہ کرنے پر پھنس گئے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورہ کرنے پر برطانیہ کی اپوزیشن نے اْن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ آخر اْن کے دورے کا خرچ کس نے اْٹھایا۔برطانوی اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم یا تو بتادیں کہ اْن کا خرچ کس نے اْٹھایا ہے ورنہ پھر انکوائری کا سامنا کریں۔اپوزیشن نے کہا کہ برطانوی عوام جاننا چاہتے ہیں ان کے وزیراعظم کے خرچے کون اٹھا رہا ہے۔پارلیمنٹ ریکارڈ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورے کا خرچ ان کے کاروباری دوست نے اٹھایا جبکہ مذکورہ کاروباری شخصیت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ریکارڈ کی تردید کی گئی ہے۔دوسری جانب بورس جانسن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اخراجات پارلیمنٹ کے رجسٹر میں درج ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ سیاحتی دورے پر گئے تھے۔

برطانوی وزیراعظم

مزید : صفحہ اول