مقررہ مقام سے تجاوز کرنے والے بازاروں کے خلاف کارروائی کا امکان

مقررہ مقام سے تجاوز کرنے والے بازاروں کے خلاف کارروائی کا امکان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع سینٹرل میں لگنے والے بچت بازاروں کو مقرر کردہ مقام سے آگے لگانے اور ایکسٹر لینڈ استعمال کرنیوالی بازار انتظامیہ کے خلاف ڈی ایم سی سینٹرل کی جانب سے جلد کارروائی کا امکان ہے۔ انچارج بچت بازار کے مطابق عوامی شکایات اور میڈیا رپوٹس پر یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے جس میں تمام ایسے بازار جو مقررکردہ مقام سے زائد جگہ گھیرے ہوئے تو انکے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا اعلی افسران کی سپروزیثزن اور احکامات پر نیو کراچی ٹاؤن سے غیر قانونی تجاوزات کا بھی مکمل خاتمہ کردیا جائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر