چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی اخلاقی ومعاشرتی جرم ہے،ثروت اعجاز

چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی اخلاقی ومعاشرتی جرم ہے،ثروت اعجاز

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری مافیازہی معیشت کو غیر مستحکم کرنے اور عوام دشمن ہیں،چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگا کرکے فروخت کرنا قانونی،اخلاقی ومعاشرتی جرم ہے،معیشت کو کمزور اور عوام کو معاشی بدحالی کی طرف لیجانے والے مافیاز کے خلاف قانون کی گرفت کو یقینی بنایا جائے،نئی نسل میں منشیات کا زہر گھولنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے،کالجزویونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو منشیات سے محفوظ کرنے کیلئے حکومتی وانتظامی سطح پر اقدامات کئے جائیں،نیو جنریشن کو نوکریوں اور آگے آنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ غریبوں کو ریلیف دیا جائے،علماء کرام ملک کی ترقی واستحکام کیلئے کردار ادا کریں،انصاف اور قانون میں جانبداری جب بھی ہوئی ہے معاشروں میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے،حکومت راتوں رات آٹا چینی کو مارکیٹ سے غائب اور من مانی قیمتوں میں فروغ کرنیوالوں کو سخت سزا دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء ومشائخ عظام کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،علماء ومشائخ میں ملاقات کرنیوالوں پیر علامہ عبدالجبار چشتی،علامہ قاری عبدالباسط،مولانا عبداللہ کامل چشتی،قاری شفاء اللہ قادری،مفتی صفدر لغاری،مولانا سہیل اصغر قادری ودیگر موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ علماء نے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے،ملک دشمن ملک کو معاشی واقتصادی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہیں،بھارتی ایجنڈے پر کام کرنیوالے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں،بھارت کی مسلم نسل کشی اور پاکستان کے خلاف ایل او سی پر جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شعائر اسلام کا تحفظ کریں گے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ خلیفہ بلا فصل امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، اسلام ہمیں اتحاد ویکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر