رومن یازبیک فلپ مورس کے ایم ڈی مقرر
کراچی(پ ر)فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ کے ایک اعلان کے مطابق رومن یازبیک کو اس کا نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔رومن یازبیک نے سنہ 1996ء میں فلپ مورس انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی تھی اور تمام شعبوں اور براعظموں میں ترقی وجذبے کے ذریعے ایک متاثر کن کیرئیربنایا۔ وہ، اٹلی میں کنٹرولر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئر سے لے کررومانیہ اور بلغاریہ میں مینیجنگ ڈائریکٹر تک اور افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے بڑے حصے میں وائس پریزیڈنٹ تک فلپ مورس انٹرنیشنل میں مختلف عہدوں کی وسیع رینج پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنی سابقہ ذمہ داریاں بطور فلپ مورس انٹرنیشل کے وائس پریزیڈنٹ ایکسٹرنل افیئرز اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ برائے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا نبھائیں۔فلپ مورس میں شمولیت سے قبل، رومن یازبیک اٹلی اور برطانیہ میں دیگر ممتاز اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکے تھے۔انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنسز میں ماسٹرز اِن اکنامکس کے ساتھ INSEAD سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ رومن اپنے ساتھ غیر معمولی تجربہ اور انٹریپرینیوریل سوچ رکھتے ہیں اور اُن کا ویژن پاکستان میں آپریشنز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق برقرار رکھنا اور کمپنی کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کرنا ہے۔