کراچی، ارینا پریمیئر کرکٹ لیگ 18فروری سے شروع ہوگی

کراچی، ارینا پریمیئر کرکٹ لیگ 18فروری سے شروع ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ارینا ملٹی میڈیا پاکستان کے تحت ارینا پریمیئر کرکٹ لیگ (اے پی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 18فروری سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ارینا ملٹی میڈیا پاکستان ملک کا واحد ملٹی میڈیا انسٹی ٹیوٹ ہے جو کہ گزشتہ چھ برسوں سے ارینا پریمیئر کرکٹ لیگ کا انعقاد کررہا ہے۔ارینا ملٹی میڈیا پاکستان کی جانب سے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ارینا ملٹی میڈیا سینٹرز کے طلباء میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور انہیں کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔18فروری سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14ارینا ملٹی میڈیا سینٹرز کی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی،ٹورنامنٹ کا 19فروری کو لیگ کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ممتاز سابق کھلاڑیوں سمیت شہر کی نمایاں شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر