محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائی 46 کلو گرام چرس برآمد

  محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائی 46 کلو گرام چرس برآمد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران کنڈیارو ایکسائز پولیس نے ایکسائز انسپکٹر امتیاز علی مخدوم کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کنڈیارو چیک پوسٹ رسول آباد پر ایک مشکوک ٹرک نمبر ٹی کے اے -883 کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 46 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم قادر شاہ گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کوئٹہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے کنڈیارو ایکسائز پولیس کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ مکیش کمار چاو لہ نے مزید کہا کہ منشیات فروشی کے گھناو نے دھندے کی حوصلہ شکنی کے لئے معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر