وائس آف وومن کے وفد کی ریلوے کالونی کے متاثرین سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس آف وومن کی صدر قرۃ العین بلوچ نے ریلوے کالونی کراچی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت تمام ادارے غریبوں کے گھر مسمار کرنے سے قبل اُن کو متبادل جگہ فراہم کریں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محلوں میں بیٹھے ہوئے حکمران غریبوں کی آہوں اور بددعاؤں سے ڈریں۔ قرۃ العین بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی آئین و قانون میں شہریوں کی بے دخلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ارباب اختیار کہاں سو رہے ہیں۔ یہاں معصوم بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے کسی مسیحا کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔