بچوں سے بداخلاقی پر سرعام پھانسی نافذ ہونی چاہئے، سبین میمن

بچوں سے بداخلاقی پر سرعام پھانسی نافذ ہونی چاہئے، سبین میمن

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن سبین میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانونی شکل دے اور فوری طور پر نافذ العمل بنائے تاکہ بے حرمتی و قتل کے واقعات کے تدراک کے ساتھ ساتھ مجرمان کو نشانہئ عبرت بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سزا پر عملدرآمد کا مقصد قصور وار کو سزا دینا ہی نہیں ہوتا بلکہ دیگر لوگوں کو ان جرائم کے بھیانک نتائج سے آگاہ کرنا بھی ہوتا ہے کہ سزا کا خوف انہیں جرم کے ارتکاب سے باز رکھے۔ سبین میمن نے کہا کہ یورپ اسلامی سزاؤں کو وحشیانہ قرار دینے کے ہر پروپیگنڈے میں مصروف ہے حالانکہ یہ متشدد نہیں بلکہ معاشرے میں اس کے ذریعے خوف کی فضا پیدا کرکے عبرت دلانا دین اسلام کا مطلوب ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر