مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل لفٹر، ڈکیت اور اسمگلر گرفتار

مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل لفٹر، ڈکیت اور اسمگلر گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر) مدینہ کالونی پولیس نے 3مختلف کارروائیوں کے دوران ایک موٹرسائیکل لفٹراور2اسمگلروں کو گرفتار کرلیا،گارڈن سے 2ڈکیت پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانہ کے ایس ایچ اوامدادعلی خواجہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت موٹرسائیکل لفٹرملزم عبدالماجد ولدہاشم کوگرفتارکرلیا،جبکہ دوسری کارروائی کے دوران چھالیہ کے 2اسمگلروں ملزمان عبدالغفار اورمشتاق کوگرفتارکرکے قبضے سے ٹیوٹاکرولاگاڑی نمبرBPK-966سے 6بوریوں میں چھپائی گئی 120کلوچھالیہ برآمدکرلی، پولیس کے مطابق ملزمان چھالیہ بلوچستان کے مختلف راستوں سے اسمگل کرتے ہوئے کراچی لارہے تھے کہ خفیہ اطلاع پرپولیس کی جانب سے بروقت کاروائی عمل میں لائی گئی،تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ گارڈن پولیس نے شہری عبدالمالک سے گن پوائنٹ پرلوٹ مارکرنیوالے دوملزمان شاہ زیب اورشاکرکوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی رقم برآمدکرکے ملزمان خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر