سیاحت کی صنعت ملک کی قسمت بدل سکتی ہے،فائق شاہ

  سیاحت کی صنعت ملک کی قسمت بدل سکتی ہے،فائق شاہ

  



کراچی(پ ر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت ملک کی قسمت بدل سکتی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سیاحت کا بہت بڑا ذریعہ ہے، محمد فائق شاہ امن ترقی پارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ محنتی، جفاکش اور پڑھے لکھے ہیں اُن کو مقامی سطح پر روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، مضبوط انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے تو ہر موسم میں سیاحت کو فروغ ملے گا، اُنہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے قدرتی وسائل اور پاکستان کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور محض اپنے سیاسی مفادات کی خاطر شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر کو نظر انداز کیا، بڑے پیمانے پر درخت کاٹ کر ایک مافیا فائدہ اُٹھا رہا ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے، ان علاقوں کے لوگ تیزی سے شہروں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، حکومت سیاحت، بارانی زراعت اور قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے اقدامات کرے، تاکہ مقامی افراد اور عالمی سطح پر سیاحت پاکستان کو فروغ ملے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر