گارمنٹس کمپنی کے عملے نے لبریکنٹس کمپنی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

        گارمنٹس کمپنی کے عملے نے لبریکنٹس کمپنی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب لبریکنٹس آئل کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے سامنے والی کمپنی آرٹسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس انڈسٹریز کے فائر اینڈ سیفٹی ٹیم کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو قابو کیا جس پر آرٹسٹک گروپ آف کمپنیز کے منیجرز نے جان خطرے میں ڈال کر آگ بجھانے والے جوانوں کو شاباشی دی اور انعامات سے نوازا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر تقریباً پونے 2 بجے کے قریب کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع لبریکنٹس آئل کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیل گئی آگ اتنی شدت کی تھی کہ لبریکنٹس آئل کمپنی میں موجود کیمیکل اور آئل سے بھرے ڈرم میں دھماکے ہونے شروع ہوگئے تھے جس کے بعد سامنے والی کمپنی آرٹسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس کمپنی کے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کرتے رہے اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر 90 فیصد کنٹرول کرلیا اور آگ لگنے کے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اس سے قبل سندھ رینجرز کے جوان اور پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور آگ لگنے والے جگہ سے عوام کو دور کیا تاکہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ایک گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے باقی آگ کو قابو کیا اور کولنگ کا عمل شروع کیا لبریکنٹس آئل کمپنی میں لگنے والی آگ میں کوئی جانی نقصان نaہیں ہوا تاہم مالی نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے آرٹسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس کے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر سامنے والی کمپنی کی آگ کو قابو کیا جس پر آرٹسٹک گروپ آف کمپنیز کے مینیجرز نے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں ایڈمن اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو شاباشی دی اور ان میں نقد انعامات تقسیم کیئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر