کراچی،محکمہ فائربریگیڈ کی زبوں حالی،صرف 3گاڑیاں کارآمد

کراچی،محکمہ فائربریگیڈ کی زبوں حالی،صرف 3گاڑیاں کارآمد

  



کراچی (رپورٹ/ اے حبیب خان)شہر قائد میں آتشزدگی کے واقعات کم و بیش روز ہی رپورٹ ہوتے ہیں لیکن آتشزدگی کی صورت میں اس پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ کام کرتا ہے جس کی حالت زار نہایت خراب ہے۔ ضلع سینٹرل میں تین فائر اسٹیشن موجود ہیں جہاں صرف تین گاڑیاں جو فنکشنل ہیں باقی تمام گاڑیاں جن میں باوزر، ٹینکر اور اسنارکل شامل ہے وہ آوٹ آ ف آرڈر ہیں فائر بریگیڈ زرائع کے مطابق چند سال قبل فائر ورکشاپ کو غیر فعال کرکے نجی شعبے کو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مینٹنس اور خراب ہونے کی صورت میں درست کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جس سے گاڑیاں تو ٹھیک نہ ہوسکی بلکہ فائر اسٹشینوں پر کھڑی ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق فائر کی گاڑیوں کے لیے ورکشاپ موجود ہیں جہاں تیس سے زائد ملازم موجود ہیں جو فائر بریگیڈ کا حصہ ہیں لیکن افسران نے نجی شعبے کو گاڑیوں کی مینٹنس اور ٹیونگ کا تمام کام سونپا ہوا ہے زرائع کیمطابق اگر مینٹیس کا تمام فنڈ چیف فائر افسیر کے سپرد کیا جائے تو ایک جانب پیسوں کی بھی بچت ہوگی اور دوسرے ورکشاپ میں موجود ملازم بھی گاڑیاں ٹھیک کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر