طارق حسن کی امین الحق سے والدہ کی وفات پر تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن اور پارٹی کے سینئر رہنماء شاہد عباسی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی والدہ کے انتقال پر مغفرت کی دعا اور افسو س کااظہار کیا، سید امین الحق کی رہائش گاہ پر مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے طارق حسن کا کہناتھا کہ ماں کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو ماں جتنی محبت اور پیار دے سکے، ماں جیسی ہستی کی کمی کبھی پوری نہیں کی جاسکتی۔