کراچی،صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ملازمین کا احتجاج

کراچی،صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ملازمین کا احتجاج

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر الیکشن کمیشن کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ ملازمین کے احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کی مذمت کی اور کہا کراچی کے ملازمین کا اندرون سندھ جبری ٹرانسفر زیادتی ہے،خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ جائز مطالبات میں الیکشن کمیشن کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل اور الیکشن سیل انچارج محمد دلاور نے کہا ہے کہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمیشن کے ملازمین کے ساتھ جاری زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ملازمین کو اندرون سندھ ٹرانسفر کیا گیا ہے جہاں رہائش کی سہولیات موجود نہیں ہیں جسکی وجہ سے ملازمین سخت اذیت کا شکار ہیں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر