فزیکل ایجو کیشن سندھ کا پہلا نصا ب متعارف

  فزیکل ایجو کیشن سندھ کا پہلا نصا ب متعارف

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی سیکریٹری اسکولز ایجو کیشن حکومت سندھ خالد حیدر شاہ نے آج مقامی ہوٹل میں محکمہ تعلیم و خواندگی رائیٹ ٹو پلے کے تعاون سے اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کے نصاب کو رائج کرنے کے سلسلے میں تعلیم سے وابستہ افراد،سول سوسائٹی مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور ماہرین پر مشتمل ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے اس نصاب کو وقت پر دی گئی سفارشات کی روشنی میں عمل درآمد کرانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو پلے نے سندھ حکومت کے ساتھ سندھ کا پہلا اور جدید نوعیت پر ایک نصاب ہو تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور شراکت سے قابل عمل بنایا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔اس سے سندھ کے اسکولوں میں طلبا و طالبات کو فزیکل ایجوکیشن کے سلسلے میں جدید تقاضوں کے عین مطابق تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں گے۔صوبائی سیکریٹری تعلیم سید خالد حیدرشاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے اس شعبے کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رائٹ ٹو پلے کے تعاون سے اس پر عملی کام شروع کیا ہے اور میرے سابق سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے ایک یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے اور اس میں بچوں کو فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں تعلیم کے ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت زندگی کے ہنر اور ان کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق اجاگر کرنے کے لیے کئی اقدامات شامل ہیں۔اور نہ صرف ان کی صلاحیتیں بکھرے گی بلکہ تعلیم و غیر نصابی ا تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ معاشرے میں کا میا ب انسا ن کے طو ر پر اپنا بھرپور کردار بھی ادا کرنے میں کامیاب انسان کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر