بلاول بھٹو سے میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک کی ملاقات

بلاول بھٹو سے میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک کی ملاقات

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثال کن ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ ہو، ملاقات کے دوران جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت خیالات پر جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک نے اظہار تشکر اداکیا ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھے

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول