چیئرمین بلاؤل زرداری سے عالمزیب ایڈوکیٹ کی ملاقات

    چیئرمین بلاؤل زرداری سے عالمزیب ایڈوکیٹ کی ملاقات

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی دیرلوئیر کے انفارمیشن سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ کی پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،دیرلویر کے سیاسی صورت حال اور ضلع میں پارٹی کے سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔تفصیلات کیمطابق عالمز یب ایڈوکیٹ نے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی سر گرمیوں حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیااور کہا کہ ضلع بھر میں سینکڑوں مستحق غریب خاندانوں کا نام بے نظیرانکم سپور ٹ پروگرام سے خارج کیاگیا ہے جس سے ان غریب خاندانوں میں تشویش کی شدید لہرپائی جا تی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں واضح کیا کہ موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کے قریب ہے،آنے والا دور پی پی پی اور غریب عوام کا ہو گا

مزید : پشاورصفحہ آخر