تخت بھائی،ملکی سالمیت میں پولیس کی قربانیاں لاجواب ہیں،سجاد خان ڈی پی او

  تخت بھائی،ملکی سالمیت میں پولیس کی قربانیاں لاجواب ہیں،سجاد خان ڈی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تحت بھائی (تحصیل رپورٹر )ملک و قوم کی بقا ء اور سالمیت کیلئے دیگر فورسز کی طرح خیبر پختونخوا پولیس نے بھی لازوال قربانیاں رقم کی ہیں، جس کی بدولت آج ہمارے تعلیمی ادارے اور دیگر معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ان لازوال قربانیوں کا ازالہ تو نہیں کیا جاسکتا لیکن ان شہداء کے ورثاء اور بچوں کی تعلیمی تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سجادخان نے کانسپٹ سکول سسٹم شیخ ملتون میں مردان پولیس اور سکول انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ ملتون ٹاؤن میں واقع کانسپٹ سکول سسٹم میں ایک تقریب کا اختتام کیا گیا، جس میں شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے مکمل مفت تعلیم اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کیلئے پچاس فیصد رعایت دینے کے حوالے سے معاہدہ طے پایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او سجاد خان اور سکول پرنسپل عماد اکبر نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے، اس موقع پر ڈی پی او مردان نے اس قسم کی اقدامات سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پولیس فورس کا جذبہ مزید بلند ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جن میں پولیس ہسپتال، دستکاری سنٹر اور دیگر اقدامات شامل ہیں، تقریب میں ڈی ایس پی شیخ ملتون محمد طیب جان،سید سلطان محمدصاحب، عماد اکبر، احسان باچہ، سہیل احمد بابر، ارشاد احمدو دیگر معززین نے شرکت کی۔