پبی،پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات ہوگی،ڈی پی او

    پبی،پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات ہوگی،ڈی پی او

  



پبی(نمائندہ پاکستان)ہوائی فائرنگ، منشیات فروش،قبضہ گروہ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کو سخت احکامات جاری۔آنے والے پولیو مہم میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹھوس اور بھر پور اقدامات اُٹھائیں جائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقارتفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقارکے زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے میٹنگ کاا نعقادکیا گیا۔جس میں تمام سرکل کےSDPOsاورSHOs نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،جرائم کے انسدادی کاروائیوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خصوصی جائزہ لیا گیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقارنے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ17 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام پولیس افسران اور اہلکاران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائے۔انھوں نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ،منشیات فروش کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی جائے۔ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس افسران کوحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا بہترین امیج اُجاگر کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر