شمالی وزیر ستان، آپر یشن ضرب عضب کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف تحریک کا اعلان

شمالی وزیر ستان، آپر یشن ضرب عضب کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف تحریک کا ...

  



بنوں (نمائند ہ پاکستان)شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بنوں کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے معاوضے کی ادائیگی تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا احتجاجی مظاہرے سے بنوچی انصاف یونٹ کے صدر یوسف زمان,نائب صدر حافظ عمر زرین,جنرل سیکرٹری ظاہر اللہ,ملک حافظ احسان ولی داوڑ,ملک حیات نور داوڑ,ملک یعقوب خان,ملک اما ن اللہ مروت,محمد ابراہیم خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بنوں کی تاجربراردری کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان میں بنوں کے رہائشوں کا بھی کافی نقصا ن ہوا ہے شمالی وزیرستا ن میں ہمارے بھی کاروبار تھا وہاں 45سالوں سے ہمارا کاروباری نظام چل رہا تھا جب آپریشن ضرب عضب کا آغازہوا تو ہم نے ساری دکانیں چھوڑ بنوں آئیں اور آپریشن ضرب عضب میں ہماری دکانیں مسمار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود ہم کو اپنا حق نہیں دیا جاتا ہے پتا نہیں ہم نے کونسا جرم کیا ہے افسوس کی بات ہے کہ قربانیوں کا بدلہ ہمیں محرومیوں میں دیا جارہاہے اُنہوں نے کہاکہ بنوں اور شمالی وزیرستان کے کمیٹی مشران ہماری تگ ودو میں مداخلت نہ کریں اُنہوں نے دھمکی کہ اگر ہمیں اپناجائز حق نہیں دیا گیا توہم مجبوراًاحتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور مجبوراً عدالت جانے کا راستہ اختیار کرلیا,

مزید : پشاورصفحہ آخر