مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی،ایک شخص زخمی

مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی،ایک شخص زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)بنوں ڈیرہ روڈملنگ زیارت کے مقام پرمنی ٹرک کی مبینہ طورپر غلط روٹ استعمال کرنے کے باعث مسافربس درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے کنڈیکٹرزخمی ہواپولیس منی ٹرک ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ صبح مسافر بس نمبرC 9352 Swat بنوں سے فیصل آباد جارہی تھی کہ ملنگ زیارت کے مقام پر مخالف سمت آنیوالی منی ٹرک نے غلط روٹ استعمال کرتے ہوئے مسافربس درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کنڈیکٹرزخمی ہوا جبکہ مسافربس کوشدیدنقصان پہنچااوربس میں سوارمسافرمحفوظ رہے نورنگ پولیس نے غلط ڈرائیونگ پر مزدہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزدہ گاڑی تحویل میں لے لی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر