خیبر،پیرا میڈیکس انتخابات ملگری پینل نے میدان مار لیا

    خیبر،پیرا میڈیکس انتخابات ملگری پینل نے میدان مار لیا

  



خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن انتخابات میں ملگری پیر امیڈیکس پینل نے میدان مار لیا مجیب الرحمن آفریدی صدر محمد ریاض جنرل سیکرٹری اور سعید باز سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے انتخابات صوبائی پیرامیڈیکس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا،پیر امیڈیکس کی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشش کرینگے،نومنتخب صدر مجیب الرحمان آفریدی کا عزم ضلع خیبر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے انتخابات میں تین پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ملگری پیرامیڈیکس پینل کے صدرارتی امیدوار مجیب الرحمن آفریدی نے 132جنرل سیکرٹری محمد ریاض 159سینئر نائب صدر سعید باز نے 143ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار دیا گیا جبکہ مدمقابل متحدہ پیرامیڈیکس کے صدارتی امیدوار محمد صدیق آفریدی 131ووٹ حاصل کرکے دورسے نمبر پر رہے اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین لقمان نے بتا یا کہ پہلے جب گنتی مکمل ہو گئی تو دونوں امیدواروں کے درمیان 132,132ووٹوں کے ساتھ برابر رہا لیکن دوبارہ گنتی میں باڑہ ایک ووٹ غلطی ہو گئی کیونکہ تیسرے امیدوار اسرار کا ایک ووٹ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کے ساتھ گنتی میں شمار کیا گیا تھا اس لئے مجیب الرحمن آفریدی کی 132جبکہ مد مقابل امیدوار کا ایک ووٹ کم ہو کر 131ووٹ ہو گئے اس لئے مجیب الرحمن آفریدی سے کامیاب قرار دیا گیا اور وہ چار سال کیلئے ضلع خیبر پیر امیڈیکس ایسوسی کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ باقاعدہ نوٹفیکشن کل تک جا ری کیا جا ئے گا اس موقع پر نومنتخب صدر مجیب الرحمن آفرید ی نے کہا کہ پیر امیڈیکس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشش کرینگے جبکہ دور افتا دہ علاقوں میں خدمت کرنے والے پیرا میڈیکس اہلکاروں کو مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر