رستم میں ٹریفک کا المناک حادثہ، باپ 2بچوں سمیت جاں بحق، بیوی زخمی

رستم میں ٹریفک کا المناک حادثہ، باپ 2بچوں سمیت جاں بحق، بیوی زخمی

  



رستم (نمائندہ پاکستان)رستم بونیر روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں باپ سمیت 2بچے جاں بحق،بیوی شدید زخمی،حادثے میں مرنے والوں کا تعلق عشیرے درہ اپردیر سے ہیں،مرنے والوں بچوں کی عمر یں 2سال اور 45دن ہے،حادثہ بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی چنگ چی کوٹکر سے پیش آیا،واقعات کے مطابق چنگ چی ڈرائیور امیر حسین ولد رحیم شاہ سکنہ فصیل آباد موتہ نے زخمی خالت میں ٹائپ ڈی ہسپتال رستم میں رستم پولیس کو بتایا کہ آج صبح بونیر ے آڈا سے سواریوں کو چنگے بابا لے جارہاتھا کہ صباون ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے پیچھے سے چنگ چی کو ٹکر مار ا جس کی وجہ سے چنگ چی میں سوار طلحہ ولد خان نواب عمر2سال، مصطفی ولد خان نواب عمر 45دن اور خان نواب بچوں کے والد ساکنان عشیرے درہ اپر دیر جاں بحق ہوگئے جبکہ چنگی میں سوار زوجہ خان نواب بھی شدید زخمی ہو گئی جیسے ریسکیو 1122نے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جہاں پر اس کی خالت نازک بتائی جارہی ہے،رستم پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور وصال سکنہ حاجی آباد رستم کوگرفتارکرکے پابند سلال کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر