پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،5 گرفتار

پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف واقعات کے دوران تھا نہ انقلاب اوربڈھ بیر کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث پانچ مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 کلوگرام چرس اور200 گرام آئس برآمد کرلی گئی،، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ انقلاب کی حدود میں منشیات فروش اپنے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں، عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او انقلاب احمد جان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انقلاب روڈ پر ملزمان عمران ولد اطلس خان اور سجاد خان اور اسد سکنہ موسٰی زئی کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضے سے 7کلوگرام چر س برآمد کرلی گئی ہے، دریں اثناء ایس ایچ او بڈھ بیر حاجی ابراہیم نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں بالڑ زئی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سلمان ولد پڑانگ سکنہ باڑہ اورنعمان خان ولد مشتاق سکنہ شیخ محمدی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1200 گرام چرس؛200 گرام آئس اور30 بور پستول بھی برآمد کرلیا پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔