ایبٹ آباد،مدرسہ مرکز اسلامیہ پھلڑہ میں قاری کوقتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد،مدرسہ مرکز اسلامیہ پھلڑہ میں قاری کوقتل کر دیا گیا

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مدرسہ مرکز اسلامیہ پھلڑہ میں قاری کوقتل کر دیا گیا۔چچازاد کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع مدرسہ مرکز اسلامیہ(تنول مدرسہ)منڈگراں روڈ کے قاری محمد خالدولد اسرائیل ساکنہ پالس کوھستان کو مدرسے کے کمرے میں چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔مقتول کے چچازاد بھائی شاہ بابا ولد ملک قاسم ساکنہ پالس کوھستان حال الائی کالونی مانسہرہ نے رپورٹ درج کرواتے ھوئے کہا کہ میں مانسہرہ میں تھا۔مجھے فون پر اطلاع ملی۔جب وہاں پہنچا تو میرے چچا زاد قاری محمد خالدولد اسرائیل کی نعش پڑی تھی۔اور گردن کٹی ھوئی تھی۔ھماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ھے۔مقتول کے چچا زاد بھائی شاہ بابا ولد ملک قاسم کی رپورٹ پر تھانہ پھلڑہ میں نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے۔کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر