ٹانک،محسود قبائل،متاثرین کو چیک کیش کرانے میں نیشنل بنک آڑھے

  ٹانک،محسود قبائل،متاثرین کو چیک کیش کرانے میں نیشنل بنک آڑھے

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل کو گھروں کے معاوضہ کی مد میں ملنے والے چیکوں کو کیش کرانے میں منیجر نیشنل بینک ٹانک روڑے اٹکاکر مختلف حیلے بہانوں سے متاثرین کو نیشنل بینک ٹانک میں اکاؤنٹ کھولنے پر مجبور کررہے ہیں محسود قبائل کے گھروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے آئی ہوئی گرانٹ نیشنل بینک ٹانک سے کسی دوسرے بینک منتقل کی جائے گورنر اسٹیٹ بینک فوری نوٹس لے ان خیالات کااظہار دوست محمد،عبداللہ،افتخار اور دیگر درجنوں متاثرین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم کو جب مکان معاوضہ چیک دئیے جاتے ہیں تو کراچی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرادیتے ہیں جن کو کلیرنس اور ٹرانزیکشن کیلئے نیشنل بینک مین برانچ ٹانک ان بینکوں سے بھیج دیا جاتاہے تو منیجر نیشنل بینک ٹانک ان چیکوں پر مختلف اعتراضات لگا کر واپس کردیتے ہیں جس کے باعث متاثرین ایک جانب معاوضہ چیکوں کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری جانب جب خداخدا کرکے ہمیں چیک دیے جاتے ہیں تو پھر منیجر نیشنل بینک ٹانک ہمیں ایک اور اذیت سے دوچار کرادیتے ہیں انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نیشنل بینک ٹانک کا عملہ جو عوام کو سہولیات دینے کی بجائے مشکلات پیدا کررہا ہے جس کا نوٹس لیکر محسود قبائل کو معاوضوں کی مد میں ملنے والی گرانٹ نیشنل بینک ٹانک سے کسی دوسرے بینک منتقل کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر