ٹانک،کیمپس انتظامیہ طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے،والدین

    ٹانک،کیمپس انتظامیہ طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے،والدین

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کے طلباء کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں بند کی جائیں کیمپس انتظامیہ طلباء کے مستقبل کو تاریک کرنے پر تلی ہے ان خیالات کا اظہار گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں سہولیات کا فقدان ہے کیمپس کی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی موثر بندوبست نہیں جبکہ طلباء کا مستقبل دعووں پر لگ چکاہے انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں چھ ماہ کا کورس دو ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا گیا جبکہ تقریبا پچاس فیصد طلباء کو امتحانات میں فیل کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے بلند وبانگ دعوے کررہی تو دوسری جانب سب کیمپس ٹانک کی انتظامیہ طلباء کے مستقبل کو تاریک کرنے پر تلی ہے والدین نے وزیر اعظم عمران خان،گورنر خیبر پختون خواہ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر