ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  



 پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی سٹی محمد شعیب،سٹی ڈویژن ایس ڈی پی اوفقیرآباد عالمزیب خان، ایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن آ فیسر اور محرر سٹاف نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن نے میٹنگ کے دوران نانکمل کوائف کے حامل کرایہ داروں، سود کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرئم، اشتہاری مجرمان اوردیگر سنگین جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ڈی پی او فقیرآباد کے دفتر میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے کرائم میٹنگ میں سنگین نوعیت کے جرائم کے حوالے سے انوسٹی گیشن سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے جامع تفتیش کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لانے اور تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران ناکمل کوائف کے حامل کرایہ داروں، سود کاکاروبار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اشتہاری مجرمان اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزما ن کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی،میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے قتل، اقدام قتل اور دوسرے سنگین جرائم کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہنے اور ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے پولیس افسران کو منشیات خصوصا آئس کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے اور آئس کے خلاف شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کیانہوں نے پولیس تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی، درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، ایف آئی ار کے اندراج اور بزرگ شہریوں و خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر