کریم پورہ کے ممتاز تاجر حاجی محمد حفیظ بقضائے الٰہی وفات پا گئے

      کریم پورہ کے ممتاز تاجر حاجی محمد حفیظ بقضائے الٰہی وفات پا گئے

  



پشاور (سٹی رپوٹر) کریم پورہ کے ممتاز تاجر حاجی محمد حفیظ بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ وہ کئی برس سے قبضہ گروپ کی ظالمانہ کاروائیوں اور اس کے باعث اپنی دکان کے بندش کے باعث شدید ذہنی دباؤ کے باعث کئی ماہ سے صاحب فراش تھے۔انہوں نے انصاف کے حصول کے لیئے مختلف فورمز کے علاوہ قانونی مدد کے لیئے ہر فورم پر دستک دی جس کے باعث وہ اپنے کاروباری مرکز کے بندش اور مالی بخران کے باعث صاحب فراش رہنے کے بعد کئی روز سے کومہ کی حالت میں تھے جبکہ گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کا جنازہ آج بروز منگل گیارہ بجے دن محلہ قاضی خیلاں بازار کلا ں سے اٹھا کر تحصیل گور گٹھری پارک میں ادا کیا جائے گا۔ مرحوم کے ورثاء نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس سپریم کورٹ وہائی کورٹ،گورنر و وزیر اعٰلی خیبر پختونخوا،چیف سیکرٹری،آئی جی پی پولیس سے اس واقعہ کا پوری نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ قبضہ گروپ کے خلاف پوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کے حصول کی اپیل کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر