سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور، مقدمہ بدنیتی قرار

    سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور، مقدمہ بدنیتی قرار

  



ملتان(آئی این پی) عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔لاہور ہائی کوٹ ملتان بینچ کے جسٹس مشتاق احمد نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔فاضل جج نے مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے انہیں ابھی رہا کیا جائے۔ جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں معروف سیاست دان کے دو سابق محافظ پولیس اہلکار اور پانچ دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

جمشید دستی

مزید : پشاورصفحہ آخر