پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی وارث ابڑوں کی گرفتری کی مذمت

پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی وارث ابڑوں کی گرفتری کی مذمت

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیٹریاٹیک یوتھ خیبرپختونخوا نے بلوچستان میں گرفتار پیٹریاٹیک یوتھ بلوچستان کے صدر وارث ابڑوکی گرفتای کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ یوتھ کے صدر کی گرفتاری میں ملوث باپ پارٹی کے دو رہنماوں کی پارٹی رکنیت معطل کی جائے کیونکہ یوتھ کے صدر ایک محب وطن پاکستانی ہے۔پشاور پریس کلب پیٹریاٹیک یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئرمین عدنان سمیع اللہ خان،ضلع پشاور کے صدر عبدالرحمن نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹیک یوتھبلوچستانن کے صدر وارث ابڑو کو جھوٹے مقدمات میں پھانسا کر گرفتار کیا ہے کیونکہ وہ علاقہ میں ابرتے ہوئے نوجوان تھے جو حقوق کی بات کرتے تھے اور پاکستان کے حق میں بڑی بڑی ریلیاں نکالتے تھے جسکی کی بناء پر وہاں کے بلوچستان عوامی پارٹی کے با اثر سیاسی رہنماوں محمد خان لوڑی اور سیکندر لہرانی نے منفی پرپیگنڈہ کر کے اسکو مختلف جھوٹے مقدمات میں گرفتا کروایا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک محب وطن پارٹی ہے جبکہ پیٹریاٹیک یوتھ بھی ہمیشہ محب وطن پارٹی رہی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا اور پاک فوج کیشانہ بشانہ کھڑی رہی مگر کچھ سازشیں عناصر ابھرتے ہوئے نوجوان کے خلاف سازشیں کر کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہے۔انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے پارٹی دونوں رہنماوں کی رکنیت معطل کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر