مہمند، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا دورہ مہمند ڈیم

مہمند، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا دورہ مہمند ڈیم

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا دورہ مہمند ڈیم۔ مقامی انتظامیہ نے واپڈا چیئر میں کو مہمند ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دورے کے موقع پر عمائدین علاقہ سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ضلع مہمند میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمندافتخار عالم، کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ مقامی انتظامیہ نے چیئر مین واپڈا کو مہمند ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعد میں چیئر مین واپڈا نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم ایک میگا پراجیکٹ ہے جس سے بجلی کی کمی دور ہو نے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو جائیگا۔ اس سے نکلے والے نہر وں سے کاشتکاراپنے سینکڑوں ایکڑ ز زمین سیراب کرینگے جس سے کسان مختلف قسم کی فصلیں کاشت کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر