ضلع صوابی کو ہمیشہ ہردور میں نظر انداز کیا گیا ہے، اسد قیصر

  ضلع صوابی کو ہمیشہ ہردور میں نظر انداز کیا گیا ہے، اسد قیصر

  



صوابی(بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کو ہمیشہ ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی حکومت نے اقتدار میں آنے پر صوابی کے محرومیوں کا ازالہ کر دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے سپیکر چیمبر میں سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ذاکر الرحمن، ظاہر محمد اور دیگر پر مشتمل زیدہ سٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زیدہ سٹی میں ڈگری کالجز پر تعمیراتی کام جاری ہے جب کہ گیس کی مد میں باقی ماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے صوابی کے گھر گھر گیس پہنچانا میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ غازی بھروتہ کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے جاری ہے اور دریائے سندھ کا جو پانی چھینا گیا ہے یہ حق واپس لا کر دم لیں گے غازی بھروتہ پراجیکٹ سے پانی دوبارہ دریائے سندھ میں آنے سے یہاں کے عوام کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ چھ سالوں کے دوران بحیثیت سپیکر ضلع صوابی میں جتنے تر قیاتی کام کئے یہ دوسرے سیاسی جماعتوں کے لئے ایک چیلنج ہے ضلع بھر میں پارکس، اسٹیڈیم، سمال ڈیمز، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں صوابی کے عوام کا حق ادا کیا جب کہ آئندہ بھی اپنے ضلع کے عوام کو مایوس نہیں کرنے دونگا انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو تمام طبی سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اب صوابی کے مریضوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں علاج و معالجے کے لئے ریفر نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ زیدہ سٹی میں دوسرا گھر ہے یہاں پٹوار خانے پر جلدی کام شروع ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر