6اپریل کو تیمرگرہ میں فضلا ء کانفرنس منعقد کر نے کا فیصلہ

      6اپریل کو تیمرگرہ میں فضلا ء کانفرنس منعقد کر نے کا فیصلہ

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ)جے یو آئی دیرلویر نے 6اپریل کو تیمرگرہ میں فضلا ء کانفرنس منعقد کر نے کا فیصلہ کرلیا،اگلے ماہ شمولیتی جلسے سے صوبا ئی امیر سینیٹرمولانا عطاء الرحمٰن خطاب کر ینگے،ضلعی مجلس شوری ٰ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر سراج الدین منعقدہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال سمیت مجلس شوری کے تمام ممبران نے شرکت کی،مجلس شوری میں اب تک کی ضلعی جماعت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے کے سا تھ سا تھ 6اپریل کودیرلویر سے تعلق ر کھنے والے مختلف مدارس سے فارغ التحصیل علما ء کرام کے اعزاز میں فضلا ء کا نفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،علاوہ ازیں تیمرگرہ ریسٹ ہاوس گراونڈ کے مقام پر اگلے ماہ مارچ کو بڑے شمولیتی جلسے کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر