ضلع لوئر دیر کی پہاڑوں پر برفباری،موسم سرد
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ضلع دیرلویر کے پہاڑی علاقوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو نے سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا،گندم کے فصل پر بہترین اثرات مرتب ہونگے،گزشتہ رات گئے سے دیرلویر کے مختلف علاقوں وادی تالاش،میدان،ثمرباغ،تیمرگرہ،بلامبٹ بشمول میدانی و پہاڑی علاقوں پر بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سردی جاتے جا تے پھرسے لوٹ آئی ہے،علاوہ ازیں ماہرین کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے سے زیر زمین پانی کی سطح بہتر ہونے میں مدد ملی گی جبکہ گندم کے حالیہ فصل پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہونگے