صوابی،ایس ایس ٹی ٹیچر اکبر خان کے قاتل 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

صوابی،ایس ایس ٹی ٹیچر اکبر خان کے قاتل 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

  



 صوابی(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ اُتلہ ضلع صوابی کے ایس ایچ او نیاز علی خان نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایس ٹی ٹیچر اکبر خان کے قتل میں ملوث دو قاتلوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او نیاز علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز اکبر خان سکول جاتے ہوئے راستے میں پُرانی دشمنی کی بناء پر ان کے مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور ملزمان فرار ہو گئے تھے ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر ملزمان کو ہر حال میں گرفتار کر نے کے لئے ڈی ایس پی سرکل گدون افتخار علی خان، تفتیشی آفیسر ایس آئی بختاور شاہ اور ان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید خطوط پر ملزمان کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور ایک کامیاب کارروائی کے دوران قتل میں ملوث ملزمان محمود شاہ اور نور الا مین ساکنان امانکوٹ پر مولی کو گرفتار کر لیا۔ قتل کی دعویداری مقتول کے بھائی نے کرائی تھی۔ دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل لاہور سجاد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او شفیق خان اور پولیس پارٹی نے ایک کارروائی کے دوران خلیل سکنہ شیر آباد کے قبضے سے 4120گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر