مہمند، تحصیل صافی میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

  مہمند، تحصیل صافی میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی میں گھریلوناچاقی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم یاسر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقہ حسن خیل گربز میں یاسر ولد عبدارلرشید نے گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیاں کئی روز سے گھریلوں تنازعہ چلا آرہا تھا۔ تھانہ اپر مہمند کے ایس ایچ او سردار حسین کی سربراہی میں لکڑو تھانہ انچارج سب انسپکٹر اسرار خان و دیگر پولیس اہلکارنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قاتل یاسر کو گرفتار کر لیااور پولیس نے PPC-302 کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ اور ملزم سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر